عاموس 1:2-3
عاموس 1:2-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مُوآب کے تین بَلکہ چار گُناہوں کے باعث مَیں اُسے بے سزا نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے اِدُوم کے بادشاہ کی ہڈّیوں کو جَلا کر راکھ کر دیا تھا۔ اِس لئے مَیں مُوآب پر بڑی آگ نازل کروں گا جو قِریوتؔ کے شاہی محلوں کو جَلا کر راکھ کر دے گی۔ مُوآب جنگ کی للکار اَور نرسنگوں کی آواز کے شور و غُل کے درمیان مَرے گا۔ یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں اُس کے حُکمران کو اُس کے حاکموں کے ساتھ غارت کروں گا۔
عاموس 1:2-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”موآب کے باشندوں نے بار بار گناہ کیا ہے، اِس لئے مَیں اُنہیں سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُنہوں نے ادوم کے بادشاہ کی ہڈیوں کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ چنانچہ مَیں ملکِ موآب پر آگ نازل کروں گا، اور قریوت کے محل نذرِ آتش ہو جائیں گے۔ جنگ کا شور شرابہ مچے گا، فوجیوں کے نعرے بلند ہو جائیں گے، نرسنگا پھونکا جائے گا۔ تب موآب ہلاک ہو جائے گا۔ مَیں اُس کے حکمران کو اُس کے تمام افسروں سمیت ہلاک کر دوں گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔
عاموس 1:2-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مُوآؔب کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے شاہِ ادُوؔم کی ہڈِّیوں کو جلا کر چُونا بنا دِیا ہے۔ پس مَیں مُوآؔب پر آگ بھیجُوں گا اور وہ قریوت کے قصروں کو کھا جائے گی اور مُوآؔب للکار اور نرسِنگے کی آواز اور شور و غَوغا کے درمِیان مَرے گا۔ اور مَیں قاضی کو اُس کے درمِیان سے کاٹ ڈالُوں گا اور اُس کے تمام اُمرا کو اُس کے ساتھ قتل کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔