اعمال 2:3 - تمام ورژن کا موازنہ کریں
اعمال 2:3 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
اُس وقت لوگ ایک پیدائشی لنگڑے کو اُٹھا کر وہاں لا رہے تھے۔ روزانہ اُسے صحن کے اُس دروازے کے پاس لایا جاتا تھا جو ’خوب صورت دروازہ‘ کہلاتا تھا تاکہ وہ بیت المُقدّس کے صحنوں میں داخل ہونے والوں سے بھیک مانگ سکے۔
دوسروں تک پہنچائیں
اعمال 3 URDGVUاعمال 2:3 URD (کِتابِ مُقادّس)
اور لوگ ایک جنم کے لنگڑے کو لا رہے تھے جِس کو ہر روز ہَیکل کے اُس دروازہ پر بِٹھا دیتے تھے جو خُوب صُورت کہلاتا ہے تاکہ ہَیکل میں جانے والوں سے بِھیک مانگے۔
دوسروں تک پہنچائیں
اعمال 3 URDاعمال 2:3 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
اَور لوگ ایک آدمی کو جو پیدائشی لنگڑا تھا بیت المُقدّس کے ایک خُوبصورت نامی دروازے پر چھوڑ جاتے تھے، جہاں وہ بیت المُقدّس کے صحنوں میں ہر روز اَندر جانے والوں سے بھیک مانگا کرتا تھا۔
دوسروں تک پہنچائیں
اعمال 3 UCV