مواد پر جائیں

اعمال 2:14-6 - تمام ورژن کا موازنہ کریں

اعمال 2:14-6 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

لیکن جن یہودیوں نے ایمان لانے سے انکار کیا اُنہوں نے غیریہودیوں کو اُکسا کر بھائیوں کے بارے میں اُن کے خیالات خراب کر دیئے۔ توبھی رسول کافی دیر تک وہاں ٹھہرے۔ اُنہوں نے دلیری سے خداوند کے بارے میں تعلیم دی اور خداوند نے اپنے فضل کے پیغام کی تصدیق کی۔ اُس نے اُن کے ہاتھوں الٰہی نشان اور معجزے رونما ہونے دیئے۔ لیکن شہر میں آباد لوگ دو گروہوں میں بٹ گئے۔ کچھ یہودیوں کے حق میں تھے اور کچھ رسولوں کے حق میں۔ پھر کچھ غیریہودیوں اور یہودیوں میں جوش آ گیا۔ اُنہوں نے اپنے لیڈروں سمیت فیصلہ کیا کہ ہم پولس اور برنباس کی تذلیل کر کے اُنہیں سنگسار کریں گے۔ لیکن جب رسولوں کو پتا چلا تو وہ ہجرت کر کے لکاؤنیہ کے شہروں لسترہ، دربے اور ارد گرد کے علاقے میں

اعمال 14 URDGVU

اعمال 2:14-6 URD (کِتابِ مُقادّس)

مگر نافرمان یہُودِیوں نے غیر قَوموں کے دِلوں میں جوش پَیدا کر کے اُن کو بھائِیوں کی طرف سے بدگُمان کر دِیا۔ پس وہ بُہت عرصہ تک وہاں رہے اور خُداوند کے بھروسے پر دِلیری سے کلام کرتے تھے اور وہ اُن کے ہاتھوں سے نِشان اور عجِیب کام کرا کر اپنے فضل کے کلام کی گواہی دیتا تھا۔ لیکن شہر کے لوگوں میں پُھوٹ پڑ گئی۔ بعض یہُودِیوں کی طرف ہو گئے اور بعض رسُولوں کی طرف۔ مگر جب غَیر قَوم والے اور یہُودی اُنہیں بے عِزّت اور سنگسار کرنے کو اپنے سرداروں سمیت اُن پر چڑھ آئے۔ تو وہ اِس سے واقِف ہو کر لُکااُنیہ کے شہروں لُسترؔہ اور دِربے اور اُن کے گِردونواح میں بھاگ گئے۔

اعمال 14 URD

اعمال 2:14-6 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

لیکن جو یہُودی کلام کے مُخالف تھے اُنہُوں نے غَیریہُودیوں کو بھڑکایا اَور اُنہیں بھائیوں کی طرف سے بدگُمان کر دیا۔ تو بھی پَولُسؔ اَور بَرنباسؔ نے وہاں کافی وقت گزارا اَور دِلیری کے ساتھ خُداوؔند کے بارے میں تعلیم دی اَور خُدا اُن عظیم نِشانات اَور عجائبات کے ذریعہ جو اُن کے ہاتھوں اَنجام پاتے تھے، اَپنے فضل کے کلام کو برحق ثابت کرتا رہا۔ شہر کے لوگوں میں تِفرقہ پڑ گیا۔ بعض یہُودیوں کے ساتھ اَور بعض رسولوں کے ساتھ کھڑے تھے۔ یہُودی اَور غَیریہُودی اَپنے رہنماؤں کے ساتھ مِل کر رسولوں کو ستانے اَور اُنہیں سنگسار کرنے کی مُہم شروع کرنے والے تھے۔ کہ اُنہیں اِس بات کا پتہ چل گیا اَور وہ وہاں سے بھاگ کر لُکانیہؔ کے شہر لُسترہؔ اَور دربؔے اَور آس پاس کے قصبوں میں چلے گیٔے،

اعمال 14 UCV