اعمال 19:11 - Compare All Versions
اعمال 19:11 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
اَب وہ سَب جو اُس اِیذا رسانی کے باعث جِس کا آغاز اِستِفنُسؔ سے ہُوا تھا، اِدھر اُدھر مُنتشر ہو گئے اَور پھرتے پھراتے فینیکےؔ، جزیرہ سائپرسؔ اَور انطاکِیہؔ تک جا پہُنچے، لیکن اُنہُوں نے کلام کی مُنادی کو صِرف یہُودیوں تک ہی محدُود رکھا۔
دوسروں تک پہنچائیں
اعمال 11 UCVاعمال 19:11 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
جو ایمان دار ستفنس کی موت کے بعد کی ایذا رسانی سے بکھر گئے تھے وہ فینیکے، قبرص اور انطاکیہ تک پہنچ گئے۔ جہاں بھی وہ جاتے وہاں اللہ کا پیغام سناتے البتہ صرف یہودیوں کو۔
دوسروں تک پہنچائیں
اعمال 11 URDGVUاعمال 19:11 URD (کِتابِ مُقادّس)
پس جو لوگ اُس مُصِیبت سے پراگندہ ہو گئے تھے جو ستِفَنُس کے باعِث پڑی تھی وہ پِھرتے پِھرتے فینِیکے اور کُپرُؔس اور انطاؔکِیہ میں پُہنچے مگر یہُودِیوں کے سِوا اَور کِسی کو کلام نہ سُناتے تھے۔
دوسروں تک پہنچائیں
اعمال 11 URD