۲-سموئیل 3:23-4 - Compare All Versions
۲-سموئیل 3:23-4 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
بنی اِسرائیل کے خُدا نے فرمایا، بنی اِسرائیل کی چٹّان نے مُجھ سے کہا: ’جَب کویٔی لوگوں پر راستی سے حُکومت کرتا ہے، جَب وہ خُدا کے خوف کے ساتھ حُکومت کرتا ہے، تو وہ صُبح کی رَوشنی کی مانند ہوگا جَب سُورج نکلتا ہے اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں، بارش کے بعد کی اُس چمک کی مانند جِس سے زمین پر گھاس پیدا ہوتی ہے۔‘
۲-سموئیل 3:23-4 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
اسرائیل کے خدا نے فرمایا، اسرائیل کی چٹان مجھ سے ہم کلام ہوئی، ’جو انصاف سے حکومت کرتا ہے، جو اللہ کا خوف مان کر حکمرانی کرتا ہے، وہ صبح کی روشنی کی مانند ہے، اُس طلوعِ آفتاب کی مانند جب بادل چھائے نہیں ہوتے۔ جب اُس کی کرنیں بارش کے بعد زمین پر پڑتی ہیں تو پودے پھوٹ نکلتے ہیں۔‘
۲-سموئیل 3:23-4 URD (کِتابِ مُقادّس)
اِسرائیلؔ کے خُدا نے فرمایا۔ اِسرائیلؔ کی چٹان نے مُجھ سے کہا۔ ایک ہے جو صداقت سے لوگوں پر حُکُومت کرتا ہے۔ جو خُدا کے خَوف کے ساتھ حُکُومت کرتا ہے۔ وہ صُبح کی رَوشنی کی مانِند ہو گا جب سُورج نِکلتا ہے۔ اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں۔ جب نرم نرم گھاس زمِین میں سے بارِش کے بعد کی صاف چمک کے باعِث نِکلتی ہے۔