۲-سموئیل 2:11-3 - Compare All Versions
۲-سموئیل 2:11-3 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
ایک شام داویؔد بادشاہ اَپنے پلنگ سے اُٹھ کر محل کی چھت پر ٹہلنے لگا۔ اُس نے چھت پر سے دیکھا کہ ایک عورت نہا رہی ہے۔ وہ عورت بڑی خُوبصورت تھی اَور داویؔد نے اُس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیٔے کسی اہم شخص کو بھیجا۔ اُس آدمی نے بتایا کہ، ”وہ بتشیبؔا ہے جو اِلیعامؔ کی بیٹی اَور حِتّی اورِیّاہؔ کی بیوی ہے۔“
۲-سموئیل 2:11-3 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
ایک دن وہ دوپہر کے وقت سو گیا۔ جب شام کے وقت جاگ اُٹھا تو محل کی چھت پرٹہلنے لگا۔ اچانک اُس کی نظر ایک عورت پر پڑی جو اپنے صحن میں نہا رہی تھی۔ عورت نہایت خوب صورت تھی۔ داؤد نے کسی کو اُس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے بھیج دیا۔ واپس آ کر اُس نے اطلاع دی، ”عورت کا نام بت سبع ہے۔ وہ اِلی عام کی بیٹی اور اُوریاہ حِتّی کی بیوی ہے۔“
۲-سموئیل 2:11-3 URD (کِتابِ مُقادّس)
اور شام کے وقت داؤُد اپنے پلنگ پر سے اُٹھ کر بادشاہی محلّ کی چھت پر ٹہلنے لگا اور چھت پر سے اُس نے ایک عَورت کو دیکھا جو نہا رہی تھی اور وہ عَورت نِہایت خُوب صُورت تھی۔ تب داؤُد نے لوگ بھیج کر اُس عَورت کا حال دریافت کِیا اور کِسی نے کہا کیا وہ الِعام کی بیٹی بت سبع نہیں جو حِتّی اورِیّاہ کی بِیوی ہے؟