۲-سلاطِین 18:12
۲-سلاطِین 18:12 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب شاہِ یہُودیؔہ یُوآشؔ نے سَب مُقدّس چیزیں جنہیں اُس کے آباؤاَجداد یہوشافاطؔ، یہُورامؔ اَور احزیاہؔ شاہانِ یہُوداہؔ نے نذر کی تھی اَور وہ تمام عطیات جو یُوآشؔ نے خُود نذر کی تھی اَور سارا سونا جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانوں اَور شاہی محل میں رکھا گیا تھا، اُسے لے کر شاہِ ارام حزائیلؔ کو تحفہ میں دے دیا۔ جِس کی وجہ سے حزائیلؔ یروشلیمؔ پر حملہ کرنے سے باز رہا۔
۲-سلاطِین 18:12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ دیکھ کر یہوداہ کے بادشاہ یوآس نے اُن تمام ہدیہ جات کو اکٹھا کیا جو اُس کے باپ دادا یہوسفط، یہورام اور اخزیاہ نے رب کے گھر کے لئے مخصوص کئے تھے۔ اُس نے وہ بھی جمع کئے جو اُس نے خود رب کے گھر کے لئے مخصوص کئے تھے۔ یہ چیزیں اُس سارے سونے کے ساتھ ملا کر جو رب کے گھر اور شاہی محل کے خزانوں میں تھا اُس نے سب کچھ حزائیل کو بھیج دیا۔ تب حزائیل یروشلم کو چھوڑ کر چلا گیا۔
۲-سلاطِین 18:12 کِتابِ مُقادّس (URD)
تب شاہِ یہُوداؔہ یہُوآؔس نے سب مُقدّس چِیزیں جِن کو اُس کے باپ دادا یہُوسفط اور یہُوراؔم اور اخزیاؔہ یہُوداؔہ کے بادشاہوں نے نذر کِیا تھا اور اپنی سب مُقدّس چِیزوں کو اور سب سونا جو خُداوند کی ہَیکل کے خزانوں اور بادشاہ کے قصر میں مِلا لے کر شاہِ ارام حزاؔئیل کو بھیج دِیا۔ تب وہ یروشلیِم سے ٹلا۔