۲-کُرِنتِھیوں 12:10 - Compare All Versions
۲-کُرِنتِھیوں 12:10 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
ہماری جُرأت کہاں کہ ہم اَپنے آپ کو اُن شَخصُوں میں شُمار کریں یا اُن سے اَپنا مُقابلہ کریں جو ہمیشہ اَپنے ہی مُنہ سے اَپنی تعریف کرتے ہیں۔ کیونکہ کچھ لوگ خُود کو مِعیار بنا کر اُس پر اَپنے آپ کو جانچتے ہیں اَور اَپنا موازنہ خُود ہی سے کرکے، اَپنی نادانی کا ثبوت دیتے ہیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
۲-کُرِنتِھیوں 10 UCV۲-کُرِنتِھیوں 12:10 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
ہم تو اپنے آپ کو اُن میں شمار نہیں کرتے جو اپنی تعریف کر کے اپنی سفارش کرتے رہتے ہیں، نہ اپنا اُن کے ساتھ موازنہ کرتے ہیں۔ وہ کتنے بےسمجھ ہیں جب وہ اپنے آپ کو معیار بنا کر اُسی پر اپنے آپ کو جانچتے ہیں اور اپنا موازنہ اپنے آپ سے کرتے ہیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
۲-کُرِنتِھیوں 10 URDGVU۲-کُرِنتِھیوں 12:10 URD (کِتابِ مُقادّس)
کیونکہ ہماری یہ جُرأت نہیں کہ اپنے آپ کو اُن چند شخصوں میں شُمار کریں یا اُن سے کُچھ نِسبت دیں جو اپنی نیک نامی جتاتے ہیں لیکن وہ خُود اپنے آپ کو آپس میں وزن کر کے اور اپنے آپ کو ایک دُوسرے سے نِسبت دے کر نادان ٹھہرتے ہیں۔
دوسروں تک پہنچائیں
۲-کُرِنتِھیوں 10 URD