۲-توارِیخ 22:36-23
۲-توارِیخ 22:36-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور شاہِ فارسؔ خورشؔ کے دَورِ حُکومت کے پہلے سال میں یَاہوِہ کا وہ کلام جو یرمیاہؔ نبی کی زبانی فرمایا گیا تھا وہ پُورا ہُوا؛ یَاہوِہ نے شاہِ فارسؔ خورشؔ کے دِل کو اِس بات پر اُکسایا کہ وہ اَپنی ساری مملکت میں باضابطہ اعلان کرے اَور اِس مضمون کا فرمان جاری کروائے، ”شاہِ فارسؔ خورشؔ یُوں کہتاہے: ” ’آسمان کے خُدا یَاہوِہ نے زمین کی تمام مملکتیں مُجھے عطا فرمائی ہیں اَور اُس نے مُجھے مُقرّر کیا ہے کہ میں یہُودیؔہ کے یروشلیمؔ میں اُس کے لیٔے ایک بیت المُقدّس تعمیر کراؤں۔ لہٰذا تمہارے درمیان جو کویٔی بھی یَاہوِہ کے لوگوں میں سے ہے وہ وہاں جا سَکتا ہے۔ یَاہوِہ اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہو۔‘ “
۲-توارِیخ 22:36-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
فارس کے بادشاہ خورس کی حکومت کے پہلے سال میں رب نے وہ کچھ پورا ہونے دیا جس کی پیش گوئی اُس نے یرمیاہ کی معرفت کی تھی۔ اُس نے خورس کو ذیل کا اعلان کرنے کی تحریک دی۔ یہ اعلان زبانی اور تحریری طور پر پوری بادشاہی میں کیا گیا۔ ”فارس کا بادشاہ خورس فرماتا ہے، رب آسمان کے خدا نے دنیا کے تمام ممالک میرے حوالے کر دیئے ہیں۔ اُس نے مجھے یہوداہ کے شہر یروشلم میں اُس کے لئے گھر بنانے کی ذمہ داری دی ہے۔ آپ میں سے جتنے اُس کی قوم کے ہیں یروشلم کے لئے روانہ ہو جائیں۔ رب آپ کا خدا آپ کے ساتھ ہو۔“
۲-توارِیخ 22:36-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور شاہِ فارؔس خورؔس کی سلطنت کے پہلے سال اِس لِئے کہ خُداوند کا کلام جو یرمیاؔہ کی زُبانی آیا تھا پُورا ہو خُداوند نے شاہِ فارؔس خورؔس کا دِل اُبھارا سو اُس نے اپنی ساری مُملکت میں مُنادی کروائی اور اِس مضمُون کا فرمان بھی لِکھا کہ شاہِ فارؔس خورؔس یُوں فرماتا ہے کہ خُداوند آسمان کے خُدا نے زمِین کی سب مُملکتیں مُجھے بخشی ہیں اور اُس نے مُجھ کو تاکِید کی ہے کہ مَیں یروشلیِم میں جو یہُوداؔہ میں ہے اُس کے لِئے ایک مسکن بناؤں پس تُمہارے درمِیان جو کوئی اُس کی ساری قَوم میں سے ہو خُداوند اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہو اور وہ روانہ ہو جائے۔