۲-توارِیخ 7:32-8
۲-توارِیخ 7:32-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو۔ شاہِ اشُور اَور اُس کے ساتھ لشکرِ جبّار کی وجہ سے خوف نہ کرو، اَور ہِراساں نہ ہو کیونکہ ہمارے ساتھ اُس کی بہ نِسبت زِیادہ بڑی طاقت ہے۔ اُس کے ساتھ صِرف گوشت کا بازو ہے یعنی لشکری طاقت ہے مگر ہماری مدد کرنے اَور ہماری جنگ لڑنے کے لیٔے یَاہوِہ ہمارے خُدا یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں۔“ اَورجو کچھ شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ نے فرمایا اُس سے لوگوں کو بڑا حوصلہ مِلا۔
۲-توارِیخ 7:32-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
”مضبوط اور دلیر ہوں! اسور کے بادشاہ اور اُس کی بڑی فوج کو دیکھ کر مت ڈریں، کیونکہ جو طاقت ہمارے ساتھ ہے وہ اُسے حاصل نہیں ہے۔ اسور کے بادشاہ کے لئے صرف خاکی آدمی لڑ رہے ہیں جبکہ رب ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے۔ وہی ہماری مدد کر کے ہمارے لئے لڑے گا!“ حِزقیاہ بادشاہ کے اِن الفاظ سے لوگوں کی بڑی حوصلہ افزائی ہوئی۔
۲-توارِیخ 7:32-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
ہِمّت باندھو اور حَوصلہ رکھّو اور اسُور کے بادشاہ اور اُس کے ساتھ کے سارے انبوہ کے سبب سے نہ ڈرو نہ ہِراسان ہو کیونکہ وہ جو ہمارے ساتھ ہے اُس سے بڑا ہے جو اُس کے ساتھ ہے۔ اُس کے ساتھ بشر کا ہاتھ ہے لیکن ہمارے ساتھ خُداوند ہمارا خُدا ہے کہ ہماری مدد کرے اور ہماری لڑائیاں لڑے۔ سو لوگوں نے شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ کی باتوں پر تکِیہ کِیا۔