۱-تِھسّلُنیکیوں 6:3-13

۱-تِھسّلُنیکیوں 6:3-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

لیکن ابھی تِیمُتھِیُس تمہارے پاس سے ہمارے یہاں آیا ہے اَور اُس نے تمہارے ایمان اَور مَحَبّت اَور اِس بات کی ہمیں یہ خُوشخبری دی ہے کہ تُم ہمارا ذِکر خیر ہمیشہ کرتے ہو اَور ہم سے مِلنے کے اَیسے مُشتاق ہو جَیسا کہ ہم تُم سَب سے مِلنے کی آرزُو رکھتے ہیں۔ اِس لیٔے، اَے بھائیوں اَور بہنوں! ہم نے اَپنی ساری تنگی اَور مُصیبت میں تمہارے بارے میں تمہارے ایمان کے سبب سے تسلّی پائی۔ اَور اَب چونکہ تُم خُداوؔند میں قائِم ہو، اِس لیٔے ہم زندہ ہیں۔ اَور تمہاری وجہ سے اَپنے خُدا کے سامنے ہمیں جِس قدر خُوشی حاصل ہُوئی ہے، اُس کے بدلے میں کِس طرح تمہارے ذریعہ ہم خُدا کا شُکر اَدا کریں؟ ہم رات اَور دِن خُوب دعا کرتے ہیں کہ تُم سے پھر ملیں اَور تمہارے ایمان میں جو کمی ہے اُسے پُورا کر دیں! اَب کاش ہمارا خُدا اَور باپ خُود اَور ہمارا خُداوؔند یِسوعؔ ہمارے لیٔے راستہ کھول دے کہ ہم تمہارے پاس آ سکیں! اَور خُداوؔند اَیسا کرے کہ جِس طرح ہمیں تُم سے مَحَبّت ہے اُسی طرح تمہاری مَحَبّت بھی آپَس میں اَور سَب لوگوں کے ساتھ بڑھے اَور چھلکتی جائے۔ تاکہ وہ تمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کرے کہ جَب ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ اَپنے سَب مُقدّسین کے ساتھ دوبارہ لَوٹیں، تو تُم ہمارے خُدا باپ کے سامنے پاک اَور بے عیب ٹھہرو۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-تِھسّلُنیکیوں 3

۱-تِھسّلُنیکیوں 6:3-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

لیکن اب تیمُتھیُس لوٹ آیا ہے، اور وہ آپ کے ایمان اور محبت کے بارے میں اچھی خبر لے کر آیا ہے۔ اُس نے ہمیں بتایا کہ آپ ہمیں بہت یاد کرتے ہیں اور ہم سے اُتنا ہی ملنے کے آرزومند ہیں جتنا کہ ہم آپ سے۔ بھائیو، آپ اور آپ کے ایمان کے بارے میں یہ سن کر ہماری حوصلہ افزائی ہوئی، حالانکہ ہم خود طرح طرح کے دباؤ اور مصیبتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اب ہماری جان میں جان آ گئی ہے، کیونکہ آپ مضبوطی سے خداوند میں قائم ہیں۔ ہم آپ کی وجہ سے اللہ کے کتنے شکرگزار ہیں! یہ خوشی ناقابلِ بیان ہے جو ہم آپ کی وجہ سے اللہ کے حضور محسوس کرتے ہیں۔ دن رات ہم بڑی سنجیدگی سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ آپ سے دوبارہ مل کر وہ کمیاں پوری کریں جو آپ کے ایمان میں اب تک رہ گئی ہیں۔ اب ہمارا خدا اور باپ خود اور ہمارا خداوند عیسیٰ راستہ کھولے تاکہ ہم آپ تک پہنچ سکیں۔ خداوند کرے کہ آپ کی ایک دوسرے اور دیگر تمام لوگوں سے محبت اِتنی بڑھ جائے کہ وہ یوں دل سے چھلک اُٹھے جس طرح آپ کے لئے ہماری محبت بھی چھلک رہی ہے۔ کیونکہ اِس طرح اللہ آپ کے دلوں کو مضبوط کرے گا اور آپ اُس وقت ہمارے خدا اور باپ کے حضور بےالزام اور مُقدّس ثابت ہوں گے جب ہمارا خداوند عیسیٰ اپنے تمام مُقدّسین کے ساتھ آئے گا۔ آمین۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-تِھسّلُنیکیوں 3

۱-تِھسّلُنیکیوں 6:3-13 کِتابِ مُقادّس (URD)

مگر اب جو تِیمُتِھیُس نے تُمہارے پاس سے ہمارے پاس آ کر تُمہارے اِیمان اور مُحبّت کی اور اِس بات کی خُوشخبری دی کہ تُم ہمارا ذِکرِ خَیر ہمیشہ کرتے ہو اور ہمارے دیکھنے کے اَیسے مُشتاق ہو جَیسے کہ ہم تُمہارے۔ اِس لِئے اَے بھائِیو! ہم نے اپنی ساری اِحتیاج اور مُصِیبت میں تُمہارے اِیمان کے سبب سے تُمہارے بارے میں تسلّی پائی۔ کیونکہ اب اگر تُم خُداوند میں قائِم ہو تو ہم زِندہ ہیں۔ تُمہارے باعِث اپنے خُدا کے سامنے ہمیں جِس قدر خُوشی حاصِل ہے اُس کے بدلہ میں کِس طرح تُمہاری بابت خُدا کا شُکر ادا کریں؟ ہم رات دِن بُہت ہی دُعا کرتے رہتے ہیں کہ تُمہاری صُورت دیکھیں اور تُمہارے اِیمان کی کمی پُوری کریں۔ اب ہمارا خُدا اور باپ خُود اور ہمارا خُداوند یِسُوعؔ تُمہاری طرف ہماری رہبری کرے۔ اور خُداوند اَیسا کرے کہ جِس طرح ہم کو تُم سے مُحبّت ہے اُسی طرح تُمہاری مُحبّت بھی آپس میں اور سب آدمِیوں کے ساتھ زِیادہ ہو اور بڑھے۔ تاکہ وہ تُمہارے دِلوں کو اَیسا مضبُوط کر دے کہ جب ہمارا خُداوند یِسُوع اپنے سب مُقدّسوں کے ساتھ آئے تو وہ ہمارے خُدا اور باپ کے سامنے پاکِیزگی میں بے عَیب ٹھہریں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ۱-تِھسّلُنیکیوں 3