۱-سلاطِین 44:8-45 - Compare All Versions

۱-سلاطِین 44:8-45 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)

”اَور جَب آپ کی قوم اَپنے دُشمنوں کے خِلاف جنگ کرنے کے لیٔے جہاں بھی آپ بھیجیں باہر جایٔیں اَور جَب وہ اِس مُنتخب شہر اَور اِس بیت المُقدّس کی طرف رُخ کرکے یَاہوِہ آپ کے نام سے دعا کریں، جسے مَیں نے آپ کے نام کے لیٔے تعمیر کروایاہے۔ تو آپ آسمان پر سے اُن کی دعا اَور مناجات کو سُن کر اُن کے حق میں فیصلہ کرنا۔

دوسروں تک پہنچائیں
۱-سلاطِین 8 UCV

۱-سلاطِین 44:8-45 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)

ہو سکتا ہے تیری قوم کے مرد تیری ہدایت کے مطابق اپنے دشمن سے لڑنے کے لئے نکلیں۔ اگر وہ تیرے چنے ہوئے شہر اور اُس عمارت کی طرف رُخ کر کے دعا کریں جو مَیں نے تیرے نام کے لئے تعمیر کی ہے تو آسمان پر سے اُن کی دعا اور التماس سن کر اُن کے حق میں انصاف قائم رکھنا۔

دوسروں تک پہنچائیں
۱-سلاطِین 8 URDGVU

۱-سلاطِین 44:8-45 URD (کِتابِ مُقادّس)

اگر تیرے لوگ خواہ کِسی راستہ سے تُو اُن کو بھیجے اپنے دُشمن سے لڑنے کو نِکلیں اور وہ خُداوند سے اُس شہر کی طرف جِسے تُو نے چُنا ہے اور اُس گھر کی طرف جِسے مَیں نے تیرے نام کے لِئے بنایا ہے رُخ کر کے دُعا کریں۔ تو تُو آسمان پر سے اُن کی دُعا اور مُناجات سُن کر اُن کی حِمایت کرنا۔

دوسروں تک پہنچائیں
۱-سلاطِین 8 URD