۱-کُرِنتِھیوں 54:15-57
۱-کُرِنتِھیوں 54:15-57 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور جَب فانی جِسم بَقا کا لباس پہن چُکے گا، اَور یہ مَرنے والا جِسم حیات اَبدی پالے گا، تو یہ کِتاب مُقدّس کا فرمان پُورا ہو جائے گا: ”موت فتح کا لُقمہ ہو گئی ہے۔“ ”اَے موت، تیری فتح کہاں رہی؟ اَے موت! تیرا ڈنک کہاں رہا؟“ موت کا ڈنک گُناہ ہے، اَور گُناہ کا زور شَریعت ہے۔ مگر خُدا کا شُکر ہو کہ وہ ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہمیں فتح بخشتا ہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 54:15-57 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جب اِس فانی اور مرنے والے جسم نے بقا اور ابدی زندگی کا لباس پہن لیا ہو گا تو پھر وہ کلام پورا ہو گا جو پاک نوشتوں میں لکھا ہے کہ ”موت الٰہی فتح کا لقمہ ہو گئی ہے۔ اے موت، تیری فتح کہاں رہی؟ اے موت، تیرا ڈنک کہاں رہا؟“ موت کا ڈنک گناہ ہے اور گناہ شریعت سے تقویت پاتا ہے۔ لیکن خدا کا شکر ہے جو ہمیں ہمارے خداوند عیسیٰ مسیح کے وسیلے سے فتح بخشتا ہے۔
۱-کُرِنتِھیوں 54:15-57 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور جب یہ فانی جِسم بقا کا جامہ پہن چُکے گا اور یہ مَرنے والا جِسم حیاتِ ابدی کا جامہ پہن چُکے گا تو وہ قَول پُورا ہو گا جو لِکھا ہے کہ مَوت فتح کا لُقمہ ہو گئی۔ اَے مَوت تیری فتح کہاں رہی؟ اَے مَوت تیرا ڈنک کہاں رہا؟ مَوت کا ڈنک گُناہ ہے اور گُناہ کا زور شرِیعت ہے۔ مگر خُدا کا شُکر ہے جو ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلہ سے ہم کو فتح بخشتا ہے۔