۱-توارِیخ 19:22 - Compare All Versions
۱-توارِیخ 19:22 UCV (اُردو ہم عصر ترجُمہ)
چنانچہ اَب تُم دِل و جان سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی جُستُجو میں لگ جاؤ اَور یَاہوِہ خُدا کا پاک مَقدِس بنانا شروع کر دو تاکہ تُم یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اَور خُدا سے متعلّق پاک اَشیا کو اُس بیت المُقدّس میں لا سکو جو یَاہوِہ کے نام کے لیٔے تعمیر ہوگی۔“
دوسروں تک پہنچائیں
۱-توارِیخ 22 UCV۱-توارِیخ 19:22 URDGVU (ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن)
اب دل و جان سے رب اپنے خدا کے طالب رہیں۔ رب اپنے خدا کے مقدِس کی تعمیر شروع کریں تاکہ آپ جلدی سے عہد کا صندوق اور مُقدّس خیمے کے سامان کو اُس گھر میں لا سکیں جو رب کے نام کی تعظیم میں تعمیر ہو گا۔“
دوسروں تک پہنچائیں
۱-توارِیخ 22 URDGVU۱-توارِیخ 19:22 URD (کِتابِ مُقادّس)
سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مَقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنے گا لے آؤ۔
دوسروں تک پہنچائیں
۱-توارِیخ 22 URD