یِسوعؔ ایک گھر میں داخل ہویٔے، اَور وہاں اِس قدر بھیڑ لگ گئی کہ وہ، اَور اُن کے شاگرد کھانا بھی نہ کھا سکے۔ جَب اُن کے اہلِ خانہ کو خبر ہویٔی تو وہ یِسوعؔ کو اَپنے ساتھ لے جانے کے لیٔے آئے کیونکہ اُن کا کہنا تھا، ”حُضُور المسیح اَپنا ذہنی تَوازن کھو بیٹھے ہیں۔“ شَریعت کے عالِم جو یروشلیمؔ سے آئےتھے اُن کا کہنا تھا، ”یِسوعؔ میں بَعل زبُول ہے! اَور یہ بھی کہ وہ بدرُوحوں کے رہنما کی مدد سے بدرُوحوں کو نکالتے ہیں۔“ یِسوعؔ اُنہیں اَپنے پاس بُلاکر اُن سے تمثیلوں میں کہنے لگے: ”شیطان کو خُود شیطان ہی نکالے یہ کیسے ہو سَکتا ہے؟ اگر کسی سلطنت میں پھوٹ پڑ جائے، تو اُس کا وُجُود قائِم نہیں رہ سَکتا۔ اگر کسی گھر میں پھوٹ پڑ جائے، تو وہ قائِم نہیں رہ سَکتا۔ اگر شیطان اَپنے ہی خِلاف لڑنے لگے اَور اُس کے اَپنے اَندر پھوٹ پڑ جائے، تو وہ بھی قائِم نہیں رہ سَکتا؛ بَلکہ اُس کا خاتِمہ ہو جائے گا۔ درحقیقت، کویٔی شخص کسی زورآور کے گھر میں گھُس کر اُس کا سامان نہیں لُوٹ سَکتا جَب تک کہ وہ پہلے اُس زورآور کو باندھ نہ لے۔ تَب ہی وہ اُس گھر کو لُوٹ سکےگا۔ میں تُم سے سچ کہتا ہُوں، اِنسانوں کے سارے گُناہ اَور جِتنا کُفر وہ بکتے ہیں مُعاف کیٔے جایٔیں گے، لیکن پاک رُوح کے خِلاف کُفر بکنے والا ایک اَبدی گُناہ کا مُرتکب ہوتاہے؛ اِس لیٔے وہ ہرگز نہ بخشا جائے گا۔“ یِسوعؔ کا اِشارہ اُن ہی کی طرف تھا کیونکہ وہ کہتے تھے، ”یِسوعؔ میں ایک بدرُوح ہے۔“ پھر یِسوعؔ کی ماں اَور اُن کے بھایٔی آ گئے اَور اُنہُوں نے یِسوعؔ کو باہر بُلوا بھیجا۔ حُضُور کے آس پاس ایک ہُجوم بیٹھا تھا، لوگوں نے حُضُور کو خبر دی، ”وہ دیکھئے! آپ کی ماں اَور آپ کے بھایٔی اَور بہن باہر کھڑے ہیں اَور آپ سے مُلاقات کرنا چاہتے ہیں۔“ ”میری ماں اَور میرے بھایٔی کون ہیں؟“ یِسوعؔ نے جَواب دیا۔ یِسوعؔ نے اَپنے اِردگرد بیٹھے ہویٔے لوگوں پر نظر ڈالی اَور فرمایا، ”یہ ہیں میری ماں اَور میرے بھایٔی اَور بہن! کیونکہ جو کویٔی خُدا کی مرضی پر چلتا ہے وُہی میرا بھایٔی، میری بہن اَور میری ماں ہے۔“
پڑھیں مرقُس 3
سنیں مرقُس 3
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: مرقُس 20:3-35
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos