قَیصؔر تِبریُس کی حُکومت کے پندرھویں بَرس جَب پُنطِیُس پِیلاطُسؔ یہُودیؔہ کا حاکم تھا اَور ہیرودیسؔ گلِیل کے چوتھائی حِصّہ پر اَور اُس کا بھایٔی فِلِپُّسؔ، اِتُوریہ اَور تَرخونؔی تِس چوتھائی حِصّہ اَور لِسانیاسؔ، اَبلینےؔ کے چوتھائی حِصّہ پر حُکمراں تھا اَور حنّاؔ اَور کائِفؔا اعلیٰ کاہِن تھے۔ اُس وقت خُدا کا کلام بیابان میں زکریاؔہ کے بیٹے حضرت یُوحنّا پر نازل ہُوا۔
پڑھیں لُوقا 3
سنیں لُوقا 3
شئیر
جَیسا کہ حضرت یَشعیاہ نبی نے اَپنے صحیفہ میں لِکھّا ہے: ”بیابان میں کویٔی پُکار رہاہے، ’خُداوؔند کے لیٔے راہ تیّار کرو، اُس کے لیٔے راہیں سیدھی بناؤ۔ ہر وادی بھر دی جائے گی، اَور ہر پہاڑ اَور ٹیلا نیچا کر دیا جائے گا۔ ٹیڑھے راستے سیدھے کر دئیے جایٔیں گے، اَور ناہموار راہیں ہموار بنا دی جایٔیں گی۔ اَور تمام بنی نَوع اِنسان خُدا کی نَجات دیکھیں گے۔‘ “ حضرت یُوحنّا اُس ہُجوم سے جو گِروہ در گِروہ اُن کے پاس پاک غُسل لینے کے لیٔے آ رہاتھا اُن سے کہا، ”اَے زہریلے سانپ کے بچّو! تُمہیں کس نے آگاہ کر دیا کہ آنے والے غضب سے بچ کر بھاگ نکلو؟ اَپنی تَوبہ کے لائق پھل بھی لاؤ۔ اَور خُود سے اِس گُمان میں نہ رہنا کہ تُم کہنے لگو، ’ہم تو حضرت اَبراہامؔ کی اَولاد ہیں۔‘ کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتھّروں سے بھی حضرت اَبراہامؔ کے لیٔے اَولاد پیدا کر سَکتا ہے۔ اَب درختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھ دیا گیا ہے لہٰذا جو درخت اَچھّا پھل نہیں لاتا وہ کاٹا اَور آگ میں جھونکا جاتا ہے۔“ ”لوگوں نے اُس سے پُوچھا کہ آخِر ہم کیا کریں؟“ حضرت یُوحنّا نے جَواب دیا، جِس کے پاس دو کُرتے ہوں، ”اُس کے ساتھ جِس کے پاس ایک بھی نہ ہوں بانٹ لے اَور جِس کے پاس کھانا ہو وہ بھی اَیسا ہی کرے۔“ اَور محصُول لینے والے بھی پاک غُسل لینے آئے اَور پُوچھنے لگے، ”اَے اُستاد محترم،“ ہم کیا کریں؟ اَور آپ نے اُن سے کہا، ”جِتنا لینے کا تُمہیں اِختیار دیا گیا ہے اُس سے زِیادہ نہ لو۔“ تَب بعض سپاہیوں نے بھی پُوچھا، ”ہم کیا کریں؟“ اَور حضرت یُوحنّا نے اُن سے کہا، ”کسی پر جھُوٹا اِلزام مت لگاؤ اَور نہ ڈرا دھمکا کر کسی سے کُچھ لو۔ اَپنی تنخواہ سے مطمئن رہو۔“ جَب لوگ بڑے شوق سے مُنتظر تھے اَور دِل ہی دِل میں سوچ رہے تھے کہ شاید حضرت یُوحنّا ہی المسیح ہیں۔ تو حضرت یُوحنّا نے جَواب دیتے ہُوئے کہا، ”میں تو تُمہیں صِرف پانی سے پاک غُسل دیتا ہُوں۔ لیکن جو آنے والا ہے وہ مُجھ سے بھی زِیادہ زورآور ہے، میں تو اِس لائق بھی نہیں کہ اُن کی جُوتوں کے تسمے کھول سکوں۔ وہ تُمہیں پاک رُوح اَور آگ سے پاک غُسل دیں گے۔ اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے اَور وہ اَپنے کھلیان کو خُوب صَاف کرےگا اَور گیہُوں کو اَپنے کھتّے میں جمع کرےگا اَور بھُوسے کو اُس جہنّم کی آگ میں جھونک دے گا جو کبھی نہ بُجھےگی۔“ اَور وہ اُنہیں نصیحت کے طور پر بہت سِی باتیں بتاتے اَور خُوشخبری سُناتے رہے۔ ہیرودیسؔ چوتھائی علاقہ پر حُکمراں تھا جَب حضرت یُوحنّا نے اُسے ملامت کی تھی کیونکہ اُس نے اَپنے بھایٔی فِلِپُّسؔ کی بیوی ہیرودِیاسؔ سے شادی کرلی تھی اَور دُوسری بہت سِی بدکاریاں بھی کی تھیں۔ اُس نے سَب سے بُری حرکت یہ کی تھی کہ حضرت یُوحنّا کو قَید میں ڈلوادِیا۔
مختلف ترجموں سے موازنہ: لُوقا 1:3-2, 4-20
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos