اَے بھائیو اَور بہنوں! میں تُمہیں جتانا چاہتا ہُوں کہ جو خُوشخبری مَیں نے تُمہیں سُنایٔی ہے وہ اَیسی بات نہیں جو کسی اِنسان کی گڑھی ہُوئی ہو۔ مَیں نے اُسے کسی آدمی سے حاصل نہیں کیا، نہ وہ مُجھے کسی تعلیم کے ذریعہ سِکھایا گیا؛ بَلکہ، خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی طرف سے اُن کا اِنکشاف مُجھ پر ہُوا۔ تُم نے تو سُنا ہے کہ جَب مَیں یہُودی مَذہب کا پابند تھا تو میرا چال چلن کیسا تھا۔ مَیں خُدا کی جماعت کو کیسی بے رحمی سے ستاتا اَور اُسے تباہ کرنے کی کوشش کرتا تھا۔ میں بطور ایک یہُودی اَپنے ہم عصر یہُودیوں سے زِیادہ کٹّر ہوتا جاتا تھا، اَور بُزرگوں کی روایتوں پر سرگرمی کے ساتھ عَمل کرتا تھا۔ لیکن خُدا نے مُجھے میرے پیدا ہونے سے قبل ہی چُن لیا اَور جَب اُس کی مرضی ہُوئی، اُس نے اَپنے فضل سے مُجھے اَپنی خدمت کے لیٔے بُلا لیا تاکہ وہ اَپنے بیٹے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کا عِرفان مُجھے بخشے اَور مَیں غَیریہُودیوں کو اُس کی خُوشخبری سُناؤں۔ مَیں نے اُس وقت گوشت اَور خُون سے صلاح نہ لی۔
پڑھیں گلتیوں 1
سنیں گلتیوں 1
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: گلتیوں 11:1-16
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos