اچھّا ہُؤا کہ مَیں نے مُصِیبت اُٹھائی تاکہ تیرے آئِین سِیکھ لُوں۔ تیرے مُنہ کی شرِیعت میرے لِئے سونے چاندی کے ہزاروں سِکّوں سے بہتر ہے۔ (یود) تیرے ہاتھوں نے مُجھے بنایا اور ترتِیب دی۔ مُجھے فہم عطا کر تاکہ تیرے فرمان سِیکھ لُوں۔ تُجھ سے ڈرنے والے مُجھے دیکھ کر خُوش ہوں گے۔ اِس لِئے کہ مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔ اَے خُداوند! مَیں تیرے احکام کی صداقت کو جانتا ہُوں اور یہ کہ وفاداری ہی سے تُو نے مُجھے دُکھ میں ڈالا۔ اُس کلام کے مُطابِق جو تُو نے اپنے بندہ سے کِیا تیری شفقت میری تسلّی کا باعِث ہو۔ تیری رحمت مُجھے نصِیب ہو تاکہ مَیں زِندہ رہُوں۔ کیونکہ تیری شرِیعت میری خُوشنُودی ہے۔
پڑھیں زبُور 119
سنیں زبُور 119
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 71:119-77
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos