کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تیری خستگی لاعِلاج اور تیرا زخم سخت درد ناک ہے۔ تیرا حِمایتی کوئی نہیں جو تیری مرہم پٹّی کرے۔ تیرے پاس کوئی شِفا بخش دوا نہیں۔ تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے۔ وہ تیرے طالِب نہیں ہیں۔ فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیا اور سنگ دِل کی طرح تادِیب کی اِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئی اور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔ تُو اپنی خستگی کے سبب سے کیوں چِلاّتی ہے؟ تیرا درد لاعِلاج ہے۔ اِس لِئے کہ تیری بدکرداری نِہایت بڑھ گئی اور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے مَیں نے تُجھ سے اَیسا کِیا۔ تَو بھی وہ سب جو تُجھے نِگلتے ہیں نِگلے جائیں گے اور تیرے سب دُشمن اَسِیری میں جائیں گے اور جو تُجھے غارت کرتے ہیں خُود غارت ہوں گے اور مَیں اُن سب کو جو تُجھے لُوٹتے ہیں لُٹا دُوں گا۔ کیونکہ مَیں پِھر تُجھے تندرُستی اور تیرے زخموں سے شِفا بخشُوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے کیونکہ اُنہوں نے تیرا نام مردُودہ رکھّا کہ یہ صِیُّون ہے جِسے کوئی نہیں پُوچھتا۔
پڑھیں یرمِیاہ 30
سنیں یرمِیاہ 30
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یرمِیاہ 12:30-17
7 دن
اگرچہ ہم اس موضوع کے متعلق تمام باتیں نہیں جانتے، ہم جانتے ہیں کہ حضرت عیسی کی دنیاوی خدمت کا ایک حصّے میں شفا دینا بھی شامل ہے۔ جب آپ کتاب المقدّس کے مطالعے کا یہ جدول دیکھ رہے ہیں، میری یہی دعا ہے کہ آپ شفا کو گہرے اور مجموعی طور پر دیکھیں۔ یہ شفا کچھ اس طرح کی ہے جو صرف ایک عظیم ڈاکٹردےسکتا ہے۔
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos