اِس لیٔے،
”وہ خُدا کے تخت کے سامنے مَوجُود ہیں
اَور دِن رات اُس کے آسمانی بیت المُقدّس میں اُس کی عبادت کرتے ہیں؛
اَور وہ جو تخت پر بیٹھا ہے
اَپنی حُضُوری میں اُنہیں پناہ دے گا۔
’وہ آئندہ نہ تو کبھی بھُوکے ہوں گے؛
اَور نہ کبھی پیاسے۔
نہ تو سُورج کی گرمی اُنہیں جُھلسایٔے گی،‘
اَور نہ اُنہیں دھوپ ستائے گی۔