1
واعظ 10:9
اُردو ہم عصر ترجُمہ
UCV
جو کچھ بھی تمہارے ہاتھوں کو کرنا پڑے اُسے اَپنی ساری قُوّت سے کرو کیونکہ قبر میں جہاں تُم جانے کو ہو وہاں نہ کویٔی کام ہے نہ ہی کویٔی منصُوبہ؛ نہ علم ہے نہ حِکمت۔
موازنہ
تلاش واعظ 9:10
2
واعظ 11:9
مَیں نے دُنیا میں کچھ اَور بھی ہوتے دیکھاہے: کہ نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت حاصل ہوتی ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح، نہ دانشمند کو روٹی ملتی ہے نہ عالِم کو دولت نہ فاضل کو عزّت۔ لیکن اُن کے مِلنے کا وقت اَور موقع سَب کے لیٔے ہے۔
تلاش واعظ 9:11
3
واعظ 9:9
اَور اِس فانی زندگی کے تمام ایّام جو خُدا نے تُمہیں دُنیا میں بخشے ہیں، اَپنی بیوی کے ساتھ جِس سے تُم مَحَبّت کرتے ہو، عیش و آرام میں گُزارو کیونکہ دُنیا میں تمہاری محنت و مشقّت سے بھری زندگی میں تمہارا یہی حِصّہ ہے۔
تلاش واعظ 9:9
4
واعظ 7:9
پس جاؤ، خُوشی سے اَپنی روٹی کھاؤ اَور مسرُور دِل سے اَپنا انگوری شِیرہ پیو کیونکہ یہی وقت ہے کہ خُدا تمہارے اعمال سے راضی ہو۔
تلاش واعظ 9:7
5
واعظ 18:9
حِکمت جنگ کے ہتھیاروں سے بہتر ہے، لیکن ایک گُنہگار بہت سِی نیکی کو برباد کر دیتاہے۔
تلاش واعظ 9:18
6
واعظ 17:9
احمقوں کے حاکم کی چِلّاکر کہی ہُوئی باتوں کی بہ نِسبت دانشمند کی نرمی سے کہی ہُوئی باتیں زِیادہ توجّہ کے لائق ہوتی ہیں۔
تلاش واعظ 9:17
7
واعظ 5:9
کیونکہ وہ جو زندہ ہیں جانتے ہیں کہ وہ مَر جایٔیں گے، لیکن مُردے کچھ نہیں جانتے؛ اَور نہ آئندہ اُن کے لیٔے کویٔی اجر ہے، اَور اُن کی یاد بھی بھلا دی جاتی ہے۔
تلاش واعظ 9:5
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos