YouVersion Logo
Search Icon

جھوٹی شخصیتSample

جھوٹی شخصیت

DAY 1 OF 7

خُدا کی حضوری میں ہوتے ہوئے آپ اپنی شخصیت کے کس پہلو کے بارے میں خوف زدہ ہیں؟

ایک ایسے وقت میں جہاں صداقت جیسی خصوصیت کی ہم سب سے زیادہ قدر کرتے ہیں، یہ دلچسپ ہے کہ ہم کتنے ماسک پہنتے ہیں۔ آپ اپنے کام کے دوران اپنے عدم تحفظ کو جھوٹے اعتماد کے نقاب سے ڈھانپ سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ غِیر یقینی کو ایک ماسک کے طور پر استعمال کریں جو آپ کو غلط ہونے کے خوف سے بچاتا ہے۔

ہر نئے ماحول میں ہم ایک جھوٹی شخصیت بناتے ہیں۔ کیونکہ ہم اپنی اصل شخصیت کو کافی نہیں سمجھتے اسلئے ہم اپنے اندر موجود خُدا کی شبیہہ پر سمجھوتہ کرتے ہیں اور وقت کی ضرورت کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیتے ہیں۔

لیکن ہم اپنی شخصیت کے گہرے ترین حصوں کونظرانداز کر کے صرف سطحی لحاظ سے تبدیلی کیوں چاہتے ہیں؟ افسوسناک مگر سادہ وجہ یہ ہے کہ ہم خوف زدہ ہوتے ہیں۔

خوف، کامل شبیہہ پیش کرنے کی جبری خواہش، ہمیں مسلسل اپنی اصل شخصیت سے دور رکھتی ہے۔ اسی وجہ سے ایک جھوٹی شخصیت پیدا ہوتی ہے۔ ہم میں سے ہر ایک میں جھوٹی شخصیت وہ شناخت ہے جو خوف سے پیدا ہوتی ہے نہ کہ محبت سے۔

تاہم عدم تحفظ کے اس جال میں بھی، ہم نا امید نہیں ہیں۔ بائبل ہمیں سکھاتی ہے

کہ خدا محبت ہے، اور یہ کامل محبت تمام خوف کو دور کر دیتی ہے۔

ہماری اصل شخصیت یہ ہے کہ خُدا، جس نے ہمیں اپنی صُورت پر بنایا ہے، ہم سے محبت کرتا ہے۔ اس کا فضل، جب ہم اسے قبول کرتے ہیں، تو ہماری تھکی ہوئی آنکھوں سے دھندلاپن مٹا دیتا ہے تاکہ ہم خود کوایسے دیکھنا شروع کر دیں جیسے خُدا ہمیں دیکھتا ہے۔

جھُوٹی شخصیت کہتی ہے ’’مجھے ظاہری شکلوں کو برقرار رکھنا چاہیے۔‘‘

خدا کہتا ہے "تیری پہچان مجھ میں ہے"۔

جھُوٹی شخصیت کہتی ہے ، "دوسروں کی رائے سے ڈرو۔"

خدا کہتا ہے ’’مجھ سے ڈرو اور تحظیم کرو‘‘۔

جھُوٹی شخصیت کہتی ہے، ’’تم بیکار ہو۔‘‘

خُدا کہتا ہے "میں تم سے محبت کرتا ہوں"۔

سوچ وچار:

آپکی شخصیت، جوآپ دوسروں کو دکھاتے ہیں اور جو آپ اصل میں ہیں، کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ کون سے خوف آپ پر اثر انداز ہو رہے ہیں کہ آپ دوسروں کواپنی ایک جھوٹی شخصیت پیش کریں؟

دُعا:

خُدا تیری بے لوث محبت کیلئے تیرا شُکر ہو۔ مُجھے وہ آنکھیں عطا کر تا کہ میں وہ پہلو دیکھ سکوں جنکا سامنا کرنے سے میں خوف زدہ ہوں۔ آج میں صرف تُجھ پر بھروسہ کرتا ہوں۔ آمین

About this Plan

جھوٹی شخصیت

کیا آپ کے خوف اور عدم تحفظ نے آپ کو ایسی شناخت کی طرف راغب کیا ہے جو اجنبی محسوس ہوتی ہے؟ آپ کی حقیقی شخصیت اور دوسروں کے سامنے جو تصویر آپ پیش کرتے ہیں اس میں کتنا فرق ہے؟ LUMO اور OneHope کے ساتھ شراکت میں اور پادری ٹائلر سٹیٹن کے ایک خطبے پر مبنی یہ 7 روزہ منصوبہ آپ کو "جھوٹی شخصیت" کے پیچھے چونکا دینے والی سچائی کو تلاش کرنے میں رہنمائی کرے گا۔

More