YouVersion Logo
Search Icon

خُدا کےسات عظیم نامSample

خُدا کےسات عظیم نام

DAY 5 OF 7

دن 5
یہوواہ رافع (خدا ہمارا شافی)

میرے عزیز دوست، مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ آج پھر ہم جُڑ سکے ہیں۔ میں ہر روز آپ کے معجزے کے لیے دعا کر رہا ہوں، اور آپ سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ میرے لیے دعا کریں۔

میں گزشتہ 30 سالوں سے اپنی بیوی کی آنکھوں کی شفا کے لیے دعا کر رہا ہوں۔ لورل کو بیٹی کرسٹلائن ڈسڑوفی اور سِسٹوئیڈ میکیولر ایڈیما نامی دو بیماریوں کا سامنا ہے، جو اس کی بینائی کو شدید متاثر کر چکی ہیں۔ حالیہ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق، اس کی دائیں آنکھ میں صرف آٹھ فیصد اور بائیں آنکھ میں گیارہ فیصد بینائی باقی ہے۔ یہ سننا ہمارے لیے بہت مشکل تھا، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم نے اس خبر کے ساتھ کیا کیا؟

ہم نے اسے یہوواہ رافع—خدا ہمارے شافی کے حضور رکھ دیا!

چاہے ڈاکٹر کچھ بھی کہیں، ہمارا خدا معجزے کرنے والا خدا ہے، جو اندھی آنکھوں کو بینا کر سکتا ہے! ہمارا خدا بیماری اور کمزوری کو شفا دینے والا خدا ہے۔ ہمارا خدا معجزات کر سکتا ہے!

بعض لوگ حیران ہوتے ہیں کہ ہم کیوں مسلسل معجزے کے لیے دعا کرتے ہیں۔
ہم اس لیے دعا کرتے ہیں کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ خدا معجزے کرنے پر قادر ہے، اور ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ یہ معجزہ کر دے! اور اگر ہم پطرس کی مانند سوال کریں کہ، "ہم کس کے پاس جائیں؟"

اگرچہ میں طبی سائنس کا احترام کرتا ہوں، مگر جب انسانی حکمت کا کوئی جواب نہیں ہوتا، تو میں شکر گزار ہوں کہ ہم ایک اور دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں، اور اُس کا نام ہے یہوواہ رافع، خدا ہمارا شافی!

خدا کے وہ وعدے جن میں وہ اپنی شفا کی یقین دہانی دیتا ہے، میرے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں اور مجھے دعا کرنے سے باز نہیں آنے دیتے۔

ان بابرکت کلامی وعدوں کو سنیں اور اُن سے تسلی پائیں، کیونکہ ہمارا خدا شفا دینے والا ہے:

📖 "کہ اگر تُو دِل لگا کر خُداوند اپنے خُدا کی بات سُنے اور وہی کام کرے جو اُس کی نظر میں بھلا ہے اور اُس کے حُکموں کو مانے اور اُس کے آئین پر عمل کرے تو مَیں اُن بیمارِیوں میں سے جو مَیں نے مِصریوں پر بھیجیں تُجھ پر کوئی نہ بھیجُوں گا کیونکہ مَیں خُداوند تیرا شافی ہُوں۔"
📖 خرُوج 15:26

📖 "اَے خُداوند! اِن ہی چِیزوں سے اِنسان کی زِندگی ہے اور اِن ہی میں میری رُوح کی حیات ہے۔ سو تُو ہی شِفا بخش اور مُجھے زِندہ رکھ۔"
📖 یسعیاہ 38:16

📖 "دیکھ میرا سخت رنج راحت سے تبدِیل ہُؤا۔ اور میری جان پر مِہربان ہو کر تُو نے اُسے نیستی کے گڑھے سے رہائی دی۔ کیونکہ تُو نے میرے سب گُناہوں کو اپنی پِیٹھ کے پِیچھے پھینک دِیا۔"
📖 یسعیاہ 38:17

📖 "اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور اُس کی کِسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔"
📖 زبُور 103:2

📖 "وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔ وہ تُجھے تمام بِیماریوں سے شِفا دیتا ہے۔"
📖 زبُور 103:3

📖 "وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔"
📖 زبُور 103:4

اگر آج آپ کو جسمانی شفا کی ضرورت ہے، تو میں دعا کرتا ہوں کہ خدا آپ کو شفا دے۔
اور اگر آپ خود ٹھیک ہیں، تو یقیناً آپ کے آس پاس کوئی ایسا ہوگا جسے شفا کی ضرورت ہو۔
چاہے آپ کتنے ہی عرصے سے دعا کر رہے ہوں، آج مایوس ہونے کا دن نہیں!

آئیں، ہم پھر سے یہوواہ رافع، خدا ہمارے شافی سے دعا کریں۔

کیا آپ میرے ساتھ دعا کریں گے؟

"اے یہوواہ رافع، ہم آج تیرے حضور شفا کے لیے آتے ہیں۔ ہمارے جسموں کو، ہمارے ذہن کو، ہمارے دلوں کو شفا بخش! اے خداوند، تیرا شکر ہو کہ تُو نے اپنا یہ نام ہمیں دیا، تاکہ ہم کبھی نہ بھولیں کہ تُو ہمارا شفا دینے والا خدا ہے۔ اے خداوند، جو کوئی آج تجھ سے شفا کا طالب ہے، میں شکر گزار ہوں کہ تُو اُنہیں معجزہ دینے کی قدرت رکھتا ہے۔ جب تک ہم تیرے جواب کا انتظار کر رہے ہیں، ہمیں سکھا کہ ہم تجھ پر اور زیادہ بھروسہ کریں اور اپنے ایمان میں مضبوط ہوں۔ آمین!"

میں آپ کے معجزے کے لیے دعا کر رہا ہوں، اور آپ کا شکریہ کہ آپ میرے لیے دعا کر رہے ہیں۔
آپ ایک معجزہ ہیں!

گرانٹ

About this Plan

خُدا کےسات عظیم نام

خُدا کے نام اُس کے جلال، قدرت اور محبت کو ظاہر کرتے ہیں۔ وہ خُدا جو شفا دیتا ہے، جو ہر ضرورت پوری کرتا ہے، جو قادرِ مطلق ہے! آئیے، خُدا کے سات عظیم ناموں کو جانیں اور اُس کی حضوری میں سکون پائیں، کیونکہ وہی ہماری زندگی کی رہنمائی کرتا ہے۔

More