صادق کی دوڑSample

دن 1
یقین رکھیں کہ خُدا ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے
ہم اکثر عبادتی گیتوں میں گاتے ہیں:
"مَیں تجھے ڈھونڈ رہا ہوں، اے خُداوند!"
یا خود کہتے ہیں:
"مَیں پوری سچائی کے ساتھ خُدا کو تلاش کر رہا ہوں، مگر پھر بھی خدا کو محسوس نہیں کر پا رہا۔"
یہ بات دلچسپ ہے کہ ہمیں خُدا کی حضوری کو پانے کے لیے اُس کی تلاش میں نکلنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ وہ تو پہلے ہی ہمارے ساتھ موجود ہے۔
ذرا سوچیے، خُدا نے کتنی بار وعدہ کیا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ ہے؟بے شمار بار!ی
ہاں صرف چار آیات ہیں جو اس سچائی کو ثابت کرتی ہیں:
"اور دیکھو مَیں دنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔"متی 28:20
'خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔ مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔ اِس لِئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔ '
زبُور 46:
1-2
'مَیں تیری رُوح سے بچ کر کہاں جاؤُں یا تیری حضُوری سے کِدھر بھاگُوں؟ اگر آسمان پر چڑھ جاؤُں تو تُو وہاں ہے۔ اگر مَیں پاتال میں بِستر بِچھاؤُں تو دیکھ! تُو وہاں بھی ہے۔ اگر مَیں صُبح کے پر لگا کر سمُندر کی اِنتہا میں جا بسُوں تو وہاں بھی تیرا ہاتھ میری راہنمائی کرے گا اور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے سنبھالے گا.
زبُور 139
:7-10
'… کیونکہ اُس نے خُود فرمایا ہے کہ مَیں تُجھ سے ہرگِز دست بردار نہ ہُوں گا اور کبھی تُجھے نہ چھوڑُوں گا۔ 'عِبرانیوں 13:5
خُدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے، اِس لیے آپ پورے بھروسے کے ساتھ یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ اِسی لمحے آپ کے قریب ہے۔
ایمان یہی ہے کہ جب ہم خُدا کو محسوس نہیں کر پاتے تب بھی اُس پر بھروسہ رکھیں
۔ 'اب اِیمان اُمّید کی ہُوئی چِیزوں کا اِعتماد اور اَن دیکھی چِیزوں کا ثبُوت ہے۔ 'عِبرانیوں 11:1
اور اگر آپ اُس کی حضوری کو محسوس کر رہے ہیں، تو یہ ایک اضافی برکت ہے!لیکن چاہے آپ ابھی اُسے محسوس کریں یا نہ کریں، وہ آپ کے ساتھ ہے۔
ذرا غور کریں:
جو لوگ ہر وقت خُدا کو ڈھونڈنے میں لگے رہتے ہیں، وہ شاید ایسا خُدا مانتے ہیں جو اُن سے دُور بھاگتا رہتا ہے۔لیکن جو لوگ یقین رکھتے ہیں کہ خُدا اُن کے ساتھ ہے، وہ اُس خُدا پر ایمان رکھتے ہیں جو خود اُنہیں ڈھونڈنے آیا۔
"کیونکہ ابنِ آدم کھوئے ہُوؤں کو ڈھونڈنے اور نجات دینے آیا ہے۔"لوقا 19:10
تو آج خُدا کو تلاش کرنے کی جستجو میں تھم جائیں...اور خُدا کو اجازت دیں کہ وہ آپ کو اپنے پیار میں پا لے!
یاد رکھیں:
آپ ایک معجزہ ہیں
ڈیبورا
اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتا ہوں A Miracle Every Day۔
About this Plan

جب شک دل میں اُتر آئے، مشکلات گھیر لیں، یا غیر یقینی حالات راستہ دھندلا دیں تو آپ کہاں جاتے ہیں؟ بائبل ہمیں یاد دلاتی ہے کہ: 'خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔ ' امثال 18:10 آئندہ 7 دنوں تک خاص طور پر وقت نکال کر اُسی میں پناہ لیں—اپنے خوف، سوالات، اور بوجھ اُس کے قدموں پر رکھیں جو ہمیشہ وفادار ہے۔ اُس کے حضور دوڑیں... اور وہاں آپ کو سکون، قوت اور اُمید ملے گی۔
More
Related Plans

Am I Really a Christian?

Don’t Know What You’re Doing After Graduation? Good.

Reimagine Influence Through the Life of Lydia

Who Am I, Really? Discovering the You God Had in Mind

UNPACK This...Being a Good Teammate in Life

Living Like Jesus in a Broken World

16 Characteristics of the God-Kind of Love - 1 Corinthians 13:4-8

Positive and Encouraging Thoughts for Women: A 5-Day Devotional From K-LOVE

Seasons of Hardship: Live the Jesus Way
