YouVersion Logo
Search Icon

خدا کی مرضی آپ کےلیےSample

خدا کی  مرضی آپ کےلیے

DAY 5 OF 5

کیا آپ محبت کی تلاش میں ہیں؟

کیا آپ محبت اور اپنی قدر کی تلاش میں ہیں؟

کل میں نے اُس شخص کے بارے میں بتایا تھا جو میرے پاس آیا اور بولا، "دیبورا، کیا آپ مجھے یاد کرتی ہیں؟" یہ لمحہ مجھے میرے ماضی کی یاد دلاتا ہے، جب میں موسیقی تو بنا رہی تھی، مگر میرے مقاصد کچھ اور تھے۔ آج اسی پر مزید بات کرتے ہیں۔ بہت سالوں تک، میں ایک ایسی لڑکی جو محبت اور اپنی قدر کی تلاش میں تھی، اور جب یہ دونوں چیزیں آپس میں ٹکراتی ہیں، تو انسان غلطیاں کرتا ہے۔ ہم میں سے اکثر اپنی زندگی میں کسی نہ کسی وقت محبت اور اپنی شناخت کی تلاش کرتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے: کیا ہم واقعی جانتے ہیں کہ ہم کون ہیں؟ جو شخص اپنی شناخت سے بے خبر ہوتا ہے، وہ دوسروں میں اپنی قدر تلاش کرتا ہے۔ لیکن خدا کا کلام ہمیں صاف الفاظ میں

" (گلتِیوں 3: 26) میں بتاتا ہے: "کیونکہ تُم سب اُس اِیمان کے وسِیلہ سے جو مسِیح یِسُوع میں ہے خُدا کے فرزند ہو۔

سوچیں، اگر آپ کی والدہ دنیا کی مشہور اور بااثر شخصیت ہوتیں، تو کیا آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہوتی کہ آپ کے پاس کیا ہے یا آپ کون ہیں؟بالکل نہیں! کیونکہ آپ کو اپنے تعلق کی بدولت تحفظ اور شناخت حاصل ہوتی۔ مگر یہاں تو بات اِس سے کہیں بڑی ہے! آپ کے والد کوئی عام شخصیت نہیں بلکہ خود خُدا ہے۔ اگر ہمیں مکمل ادراک ہوتا کہ ہمارا باپ خُدا ہے، تو ہم کبھی محبت اور شناخت کی تلاش میں نہ بھٹکتے۔

"جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔ خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔" (1 یوحنا 4: 16)۔

اگر ہم جان لیں کہ ہر صبح جب ہم آنکھ کھولتے ہیں، تو ہم محبت کے گھر میں بیدار ہوتے ہیں، تو پھر ہمیں اِس محبت کو دنیا میں بھٹک کر تلاش کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جیسا کہ میں نے ماضی میں کیا۔ کیوں؟ کیونکہ خُدا کی محبت ہمیشہ میرے قریب ہے، وہ ہمیں وہیں ملتا ہے جہاں ہم ہوتے ہیں۔

"ہم اِس لیے محبت رکھتے ہیں کیونکہ اُس نے ہم سے پہلے محبت رکھی۔" (1 یوحنا 4: 19)۔

تو کیا آپ اب بھی محبت اور اپنی قدر کی تلاش میں ہیں؟ آج اِس سچائی پر ٹھہر جائیں کیو نکہ آپ خُدا سے ہیں:

"مَیں الفا اور اومیگا۔ اَوّل و آخِر۔ اِبتدا و اِنتہا ہُوں۔" (مکاشفہ 22 :13)۔

اس لیے آپ کو دنیا میں بھٹکنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ محبت اور شناخت صرف خُدا میں ملتی ہے۔ میری دعا ہے کہ آج آپ اِس حقیقت کو پہچان سکیں، کیونکہ میں ایمان رکھتی ہوں کہ

"سچائی تمہیں آزاد کرے گی۔" (یوحنا 8:32)

ڈیبورا

اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتی ہوں A Miracle Every Day۔

About this Plan

خدا کی  مرضی آپ کےلیے

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ جہاں ہیں، وہاں خدا نے آپ کو کیوں رکھا ہے؟ کیا وہ واقعی آپ کے ساتھ ہے؟ خدا کی مرضی کو سمجھنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ ہمیشہ برکت کا باعث ہوتا ہے۔ تو آئیے، چند دن خدا کی مرضی کو جاننے کے سفر پر چلتے ہیں۔

More