یسوع کے جی ا ٹھنے کی قدرتSample

آپ کاماضی اب آپ کی پہچان نہیں ہے
میرے دوست، کیا کبھی ایسا محسوس ہوا ہے کہ آپ کاماضی آپ کو کسی قا بل نہیں بناتا؟
شاید آپ نے غلطیاں کی ہیں، یا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کبھی بھی خدا کے لیے اہل نہیں ہو گے۔ لیکن یسوع کا جی اٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کاماضی آپ کوبیان نہیں کرتا— بلکہ یسوع کرتا ہے!
📖 پاک کلام سے:
'اِس لِئے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلُوق ہے۔ پُرانی چِیزیں جاتی رہِیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئِیں۔ '
۲-کُرِنتھِیوں 5:17
غور و فکر:
یسوع کی عید قیامت کی بدولت، آپ نئی زندگی پاؤ گے!
آپ کا ماضی آپکی پہچان نہیں ہے – خدا کا فضل آپ کی غلطیوں سے بڑا ہے۔
آپ مکمل طور پر معاف ہو – اُس کی محبت ہر گناہ کو مٹا دیتی ہے۔
آپ کی زندگی کا مقصد ہے – خدا کا آپ کے لیے ایک خاص منصوبہ ہے!
میرے دوست، کیا آپ کی زندگی میں کوئی ایسا حصہ ہے جسے آپ کو خدا کے حوالے کرنا ہے؟ یسوع نے اُس کی قیمت پہلے ہی ادا کر دی ہے۔ آپ کو اب گناہ یا شرمندگی نہیں اٹھانی—آج ہی اُسے اُس کے حوالے کر دو!
🙏 دعا:
یسوع، تیری شکرگزاری کہ تُو نے مجھے نئی زندگی بخشی! میں اپنے ماضی کو چھوڑتا ہوں اور یسوع کے جی ا ٹھنے کی قدرت کی آزادی میں چلنے کا انتخاب کرتا ہوں۔ آمین۔
میرے دوست ، آپکا ماضی گزر چکا ہے!
آپ ایک معجزہ ہو!
Scripture
About this Plan

یہ منصوبہ آپ کو یسوع مسیح کے جی ا ٹھنے کی قدرت کو اپنی زندگی میں دریافت کرنے اور اس کا تجربہ کرنے میں مدد دے گا۔ ان پانچ دنوں میں، آپ سیکھیں گے کہ کس طرح قیامت ہمیں نئی زندگی، امید، فتح اور خدا کے قریب لے کر آتی ہے۔ ہر دن بائبل کی ایک آیت اور عملی رہنمائی آپ کو اس قدرت کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں محسوس کرنے میں مدد دے گی۔
More
Related Plans

UNPACK This...Being a Good Teammate in Life

Overcoming the Trap of Self-Pity

Positive and Encouraging Thoughts for Women: A 5-Day Devotional From K-LOVE

Seasons of Hardship: Live the Jesus Way

Reimagine Influence Through the Life of Lydia

Don’t Know What You’re Doing After Graduation? Good.

Am I Really a Christian?

16 Characteristics of the God-Kind of Love - 1 Corinthians 13:4-8

Living Like Jesus in a Broken World
