ہر روز خُدا کی قربت میںSample

جب آپ دباؤ محسوس کریں
توخُداکااطمینانجوسمجھسےبالکلباہرہےتمہارےدِلوںاورخیالوںکومسیحیسوعمیںمحفوظرکھےگا۔فلپیوں 4 : 7
بہت سال پہلے میں ڈاکٹر کے پاس گئی کیونکہ میں مسلسل بیمار رہتی تھی۔ اس نے مجھے بتایا کہ علامات سے لگتا ہے کہ آپ کسی دباؤ کا شکار ہیں۔ میں پوری نیند نہیں سو رہی تھی اور میرا کھانا بھی مناسب نہیں تھا اور میں بہت محنت کررہی تھی۔
دباؤ سب کی زندگی کا ایک عام حصّہ ہے۔ خُدا نے ہمیں اس طرح تخلیق کیا ہے کہ ہم ایک خاص حد تک دباؤ اور تناؤ کو برداشت کرسکتےہیں۔ مسئلہ اُس وقت جنم لیتا ہے جب ہم اپنی حد سے زیادہ کام کرتے ہیں اوراپنے جسم کے اُن اشاروں کو نظر انداز کرتے ہیں جوتھکاوٹ اور تکلیف کے باعث پیدا ہوتے ہے۔
میں آپ کو تلقین کرتی ہوں کہ اپنا بہت خیال رکھیں کیونکہ اگر آپ اپنے بدن کو خراب کردیں گے تو اُس کی جگہ دکان سے نیا نہیں خریدا جا سکتا۔ بہت سے کام ایسے ہیں جو ہمارے لئے بے حد دباؤ کا سبب بنتے ہیں لیکن وہ ایسے کام ہیں جنھیں ہم چاہیں تو تبدیل کرسکتے ہیں۔ دیانتداری سے اپنے کاموں کی فہرست کی جانچ کریں اور وہ کام جو آپ کو ضرورت سے زیادہ تھکا دیتے ہیں یا اچھّا پھل نہیں پیدا کررہے اُن کو ترک کر دیں۔
اطمینان وہ حالت ہے جو خُداوند یسوع مسیح میں ہر ایماندار کیہونی چاہیے۔ وہ ُصلح کا شہزادہ ہے اور خُداوند یسوع مسیح میں اطمینان ہماری میراث ہے۔ یہ پاک رُوُح کی نعمت ہے اور ہمیں اُس وقت دیا جاتا ہے جب ہم اُس کی فرمانبرداری میں زندگی بسر کرتے ہیں۔
وہ اطمینان جو خُداوند یسوع مسیح ہمیں دیتا ہے اچھّٗے اور بُرے وقت میں کام کرتا ہے۔ اسکا اطمینان طوفانوں کے بیچ میں بھی کام کرتا ہے۔
Scripture
About this Plan

ان چودہ دنوں کے گیان دھیان کے مطالعہ میں جوائیس پڑھنے والوں کی مدد کریں گی کہ وہ کیسے پراعتماد، پرلطف زندگی خدا کے ساتھ قریبی تعلق میں بڑھتے ہوئے حاصل کر سکیں۔
More
Related Plans

Reimagine Influence Through the Life of Lydia

Am I Really a Christian?

The Holy Spirit: God Among Us

Who Am I, Really? Discovering the You God Had in Mind

Overcoming the Trap of Self-Pity

Living Like Jesus in a Broken World

Positive and Encouraging Thoughts for Women: A 5-Day Devotional From K-LOVE

16 Characteristics of the God-Kind of Love - 1 Corinthians 13:4-8

Gospel-Based Conversations to Have With Your Preteen
