متّی 12:4, 13, 14, 15, 16, 17, 18, 19, 20, 21, 22, 23, 24, 25
متّی 12:4 UCV
جَب یِسوعؔ نے سُنا کہ یُوحنّا کو قَید کر لیا گیا ہے تو وہ صُوبہ گلِیل کو روانہ ہُوئے۔
متّی 13:4 UCV
اَور ناصرتؔ کو چھوڑکر، کَفرنحُومؔ میں جا کر رہنے لگے جو جھیل کے کنارے زبُولُون اَور نفتالی کے علاقہ میں ہے۔
متّی 14:4 UCV
تاکہ جو بات حضرت یَشعیاہ نبی کی مَعرفت سے کہی گئی تھی، وہ پُوری ہو جائے۔
متّی 15:4 UCV
”زبُولُون اَور نفتالی کے زمینی علاقہ، سمُندری شاہراہ، یردنؔ کے اُس پار، اَور غَیریہُودیوں کی صُوبہ گلِیل۔
متّی 16:4 UCV
جو لوگ تاریکی میں زندگی گزار رہے تھے اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛ اَورجو لوگ موت کے سایہ کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر ایک نُور آ چمکا۔“
متّی 17:4 UCV
اُس وقت سے یِسوعؔ نے یہ مُنادی شروع کر دی، ”تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔“
متّی 18:4 UCV
ایک دِن صُوبہ گلِیل کی جھیل کے کنارے چلتے ہُوئے یِسوعؔ نے دو بھائیوں کو، یعنی شمعُونؔ کو جو پطرس کہلاتےہیں اَور اُن کے بھایٔی اَندریاسؔ کو دیکھا۔ یہ دونوں اُس وقت جھیل میں جال ڈال رہے تھے کیونکہ اُن کا پیشہ ہی مچھلی پکڑناتھا۔
متّی 19:4 UCV
یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”میرے، پیچھے چلے آؤ، تو میں تُمہیں آدمؔ گیر بناؤں گا۔“
متّی 20:4 UCV
وہ اُسی وقت اَپنے جال چھوڑکر آپ کے ہمنوا ہوکر پیچھے ہو لیٔے۔
متّی 21:4 UCV
جَب حُضُور تھوڑا اَور آگے بڑھے تو آپ نے دو اَور بھائیوں، زبدیؔ کے بیٹے یعقوب اَور اُن کے بھایٔی یُوحنّا کو دیکھا، دونوں اَپنے باپ زبدیؔ کے ساتھ کشتی میں جالوں کی مرمّت کر رہے تھے۔ یِسوعؔ نے اُنہیں بُلایا،
متّی 22:4 UCV
اَور وہ بھی ایک دَم کشتی اَور اَپنے باپ کو چھوڑکر حُضُور کے پیچھے چل دئیے۔
متّی 23:4 UCV
یِسوعؔ سارے صُوبہ گلِیل میں جا کر اُن کے یہُودی عبادت گاہوں میں تعلیم دیتے اَور آسمانی بادشاہی کی خُوشخبری کی مُنادی کرتے رہے اَور لوگوں کے درمیان ہر قِسم کی بیماری اَور کمزوریوں کو شفا بخشتے رہے۔
متّی 24:4 UCV
اَور حُضُور کی شہرت تمام سِیریؔا میں پھیل گئی اَور لوگ سَب مَریضوں کو جو طرح طرح کی بیماریوں اَور تکلیفوں میں مُبتلا تھے، جِن میں بدرُوحیں تھیں اَور مِرگی کے مَریضوں کو اَور مفلُوجوں کو یِسوعؔ کے پاس لاتے تھے، اَور حُضُور سَب کو شفا بخشتے تھے۔
متّی 25:4 UCV
اَور صُوبہ گلِیل، دِکَپُلِسؔ، یروشلیمؔ، یہُودیؔہ اَور دریائے یردنؔ پار کے علاقوں سے لوگوں کا ایک بڑا ہُجوم یِسوعؔ کے پیچھے چلا جا رہاتھا۔





