YouVersion Logo
Search Icon

یُوحنّا 1:9, 2, 3, 4, 5, 6, 7, 8, 10, 11, 12

یُوحنّا 1:9 UCV

جَب یِسوعؔ جا رہے تھے تو آپ نے ایک آدمی کو دیکھا جو پیدائشی اَندھا تھا۔

یُوحنّا 2:9 UCV

آپ کے شاگردوں نے یِسوعؔ سے پُوچھا، ”ربّی، کِس نے گُناہ کیا تھا، اِس نے یا اِس کے والدین نے جو یہ اَندھا پیدا ہُوا؟“

یُوحنّا 3:9 UCV

یِسوعؔ نے فرمایا، ”نہ تو اِس آدمی نے گُناہ کیا تھا نہ اِس کے والدین نے، لیکن یہ اِس لیٔے اَندھا پیدا ہُوا کہ خُدا کا کام اِس میں ظاہر ہو۔

یُوحنّا 4:9 UCV

جِس نے مُجھے بھیجا ہے اُس کا کام ہمیں دِن ہی دِن میں کرنا لازِم ہے۔ وہ رات آ رہی ہے جِس میں کویٔی شخص کام نہ کر سکےگا۔

یُوحنّا 5:9 UCV

جَب تک میں دُنیا میں ہُوں، دُنیا کا نُور ہُوں۔“

یُوحنّا 6:9 UCV

یہ کہہ کر یِسوعؔ نے زمین پر تھُوک کرمٹّی سانی اَور اُس آدمی کی آنکھوں پر لگا دی

یُوحنّا 7:9 UCV

اَور اُنہُوں نے اَندھے سے فرمایا، ”جا، سِلومؔ کے حوض میں دھولے“ (سِلومؔ کا مطلب ہے ”بھیجا ہُوا“)۔ لہٰذا وہ آدمی چلا گیا۔ اُس نے اَپنی آنکھیں دھوئیں اَور بینا ہوکر واپس آیا۔

یُوحنّا 8:9 UCV

اُس کے پڑوسی اَور دُوسرے لوگ جنہوں نے پہلے اُسے بھیک مانگتے ہوئے دیکھا تھا، کہنے لگے، ”کیا یہ وُہی آدمی نہیں جو بیٹھا ہُوا بھیک مانگا کرتا تھا؟“

یُوحنّا 10:9 UCV

اُنہُوں نے اُس سے پُوچھا، ”پھر تیری آنکھیں کیسے کھُل گئیں؟“

یُوحنّا 11:9 UCV

اُس نے جَواب دیا، ”لوگ جسے یِسوعؔ کہتے ہیں، اُنہُوں نے مٹّی سانی اَور میری آنکھوں پر لگائی اَور کہا کہ جا اَور سِلومؔ کے حوض میں آنکھیں دھولے۔ لہٰذا میں گیا اَور آنکھیں دھوکر بینا ہو گیا۔“

یُوحنّا 12:9 UCV

اُنہُوں نے اُس سے پُوچھا، ”وہ آدمی کہاں ہے؟“ اُس نے کہا، ”میں نہیں جانتا۔“