YouVersion Logo
Search Icon

یُوحنّا 13:2, 14, 15, 16, 17, 18, 19, 20, 21, 22, 23, 24, 25

یُوحنّا 13:2 UCV

جَب یہُودیوں کی عیدِفسح نزدیک آئی تو یِسوعؔ یروشلیمؔ روانہ ہویٔے۔

یُوحنّا 14:2 UCV

آپ نے وہاں بیت المُقدّس کے صحنوں میں لوگوں کو بَیل، بھیڑ اَور کبُوتر فروشوں کو اَور پیسے تبدیل کرنے والے صرّافوں کو بھی تختوں پر بیٹھے ہویٔے پایا۔

یُوحنّا 15:2 UCV

اِس لیٔے یِسوعؔ نے رسّیوں کا کوڑا بنا کر اُن سَب کو بھیڑوں اَور بَیلوں سمیت، پیسے تبدیل کرنے والے صرّافوں کے سِکّے بِکھیر دیئے اَور اُن کے تختے اُلٹ کر اُنہیں بیت المُقدّس سے باہر نکال دیا۔

یُوحنّا 16:2 UCV

اَور کبُوتر فروشوں سے فرمایا، ”اِنہیں یہاں سے لے جاؤ، میرے باپ کے گھر کو تِجارت کا گھر مت بناؤ۔“

یُوحنّا 17:2 UCV

حُضُور کے شاگردوں کو یاد آیا کہ کِتاب مُقدّس میں لِکھّا ہے: ”تیرے گھر کی غیرت مُجھے کھائے جاتی ہے۔“

یُوحنّا 18:2 UCV

تَب یہُودی رہنماؤں نے آپ سے کہا، ”کیا تُم کویٔی معجزہ دِکھا کر ثابت کر سکتے ہو کہ تُمہیں یہ سَب کرنے کا حق ہے؟“

یُوحنّا 19:2 UCV

یِسوعؔ نے اُنہیں جَواب دیا، ”اِس بیت المُقدّس کو گرا دو، تو میں اِسے تین دِن میں پھر کھڑا کر دُوں گا۔“

یُوحنّا 20:2 UCV

یہُودیوں نے جَواب دیا، ”اِس بیت المُقدّس کی تعمیر میں چھیالیس سال لگے ہیں، اَور کیا تُم تین دِن میں اِسے دوبارہ بنا دوگے؟“

یُوحنّا 21:2 UCV

لیکن یِسوعؔ نے جِس بیت المُقدّس کی بات کی تھی وہ اُن کا اَپنا جِسم تھا۔

یُوحنّا 22:2 UCV

چنانچہ جَب وہ مُردوں میں سے جی اُٹھے تَب آپ کے شاگردوں کو یاد آیا کہ حُضُور نے یہ بات کہی تھی۔ تَب اُنہُوں نے کِتاب مُقدّس پر اَور یِسوعؔ کے کہے ہویٔے الفاظ پر یقین کیا۔

یُوحنّا 23:2 UCV

جَب یِسوعؔ عیدِفسح پر یروشلیمؔ میں تھے تو بہت سے لوگ آپ کے معجزے دیکھ کر آپ کے نام پر ایمان لے آئے۔

یُوحنّا 24:2 UCV

مگر یِسوعؔ کو اُن پر اِعتبار نہ تھا، اِس لیٔے کہ آپ سَب اِنسانوں کا حال جانتے تھے۔

یُوحنّا 25:2 UCV

حُضُور کو یہ ضروُرت نہ تھی کہ کویٔی آدمی آپ کو کسی دُوسرے آدمی کے بارے میں گواہی دے کیونکہ یِسوعؔ ہر ایک اِنسان کے دِل کا حال جانتے تھے۔

Free Reading Plans and Devotionals related to یُوحنّا 13:2, 14, 15, 16, 17, 18, 19, 20, 21, 22, 23, 24, 25