YouVersion Logo
Search Icon

یُوحنّا 1:2, 3, 4, 5, 6, 7, 8, 9, 10, 11, 12

یُوحنّا 1:2 UCV

تیسرے دِن کانا گلِیل میں ایک شادی تھی۔ یِسوعؔ کی ماں بھی وہاں مَوجُود تھیں۔

یُوحنّا 3:2 UCV

جَب انگوری شِیرہ ختم ہو گیا، تو یِسوعؔ کی ماں نے اُن سے کہا، ”اِن لوگوں کے پاس اَب اَور انگوری شِیرہ نہیں رہا۔“

یُوحنّا 4:2 UCV

یِسوعؔ نے اَپنی ماں سے فرمایا، ”اَے خاتُون، اِس سے آپ کا اَور میرا کیا واسطہ ہے؟ ابھی میرا وقت نہیں آیا ہے۔“

یُوحنّا 5:2 UCV

یِسوعؔ کی ماں نے خادِموں سے فرمایا، ”جو کُچھ یِسوعؔ تُم سے فرمائیں وُہی کرنا۔“

یُوحنّا 6:2 UCV

نزدیک ہی چھ پتّھر کے مٹکے رکھے ہویٔے تھے، جو یہُودیوں کی رسمِ طہارت کے لیٔے اِستعمال میں آتے تھے، اُن مٹکوں میں 75 سے 115 لیٹر پانی کی گنجائش تھی۔

یُوحنّا 7:2 UCV

یِسوعؔ نے خادِموں سے فرمایا، ”مٹکوں میں پانی بھر دو“؛ اِس لیٔے اُنہُوں نے مٹکوں کو لبالب بھر دیا۔

یُوحنّا 8:2 UCV

اُس کے بعد یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”اَب کُچھ نکال کر اَمیر مَجلِس کے پاس لے جاؤ۔“ اُنہُوں نے اَیسا ہی کیا۔

یُوحنّا 9:2 UCV

جَب اَمیر مَجلِس نے وہ پانی چکھا جو انگوری شِیرے میں تبدیل ہو گیا تھا۔ اُسے پتا نہ تھا کہ وہ انگوری شِیرہ کہاں سے آیا ہے، لیکن اُن خادِموں کو مَعلُوم تھا جو اُسے نکال کر لایٔے تھے۔ چنانچہ اَمیر مَجلِس نے دُلہا کو بُلایا

یُوحنّا 10:2 UCV

اَور اُس سے کہا، ”ہر شخص شروع میں اَچھّا انگوری شِیرہ پیش کرتا ہے اَور بعد میں جَب مہمان سیر ہو جاتے ہیں تو گھٹیا قِسم کا انگوری شِیرہ پیش کرتا ہے مگر تُونے اَچھّا انگوری شِیرہ اَب تک رکھ چھوڑا ہے۔“

یُوحنّا 11:2 UCV

یہ یِسوعؔ کا پہلا معجزہ تھا جو آپ نے کانا گلِیل میں دِکھایا اَور اَپنا جلال ظاہر کیا؛ اَور آپ کے شاگرد آپ پر ایمان لایٔے۔

یُوحنّا 12:2 UCV

اُس کے بعد یِسوعؔ، اَپنی ماں، بھائیوں اَور شاگردوں کے ساتھ کَفرنحُومؔ کو چلے گیٔے اَور وہاں کُچھ دِن تک قِیام کیا۔