یُوحنّا 15:14, 16, 17, 18, 19, 20, 21, 22, 23, 24, 25, 26, 27, 28, 29, 30, 31
یُوحنّا 15:14 UCV
”اگر تُم مُجھ سے مَحَبّت کرتے ہو تو میرے اَحکام بجا لاؤگے۔
یُوحنّا 16:14 UCV
اَور مَیں باپ سے درخواست کروں گا، اَور وہ تُمہیں ایک اَور مددگار بخشےگا تاکہ وہ ہمیشہ تک تمہارے ساتھ رہے۔
یُوحنّا 17:14 UCV
یعنی رُوحِ حق۔ جسے یہ دُنیا حاصل نہیں کر سکتی، کیونکہ نہ تو اُسے دیکھتی ہے نہ جانتی ہے۔ لیکن تُم اُسے جانتے ہو، کیونکہ اُس کی سکونت تمہارے ساتھ ہے اَور اُس کا قِیام تمہارے دِلوں میں ہوگا۔
یُوحنّا 18:14 UCV
میں تُمہیں یتیم نہ چھوڑوں گا۔ مَیں تمہارے پاس آؤں گا۔
یُوحنّا 19:14 UCV
یہ دُنیا کُچھ دیر بعد، مُجھے نہ دیکھ پایٔے گی، لیکن تُم مُجھے دیکھتے رہوگے۔ چونکہ میں زندہ رہُوں گا، تُم بھی زندہ رہوگے۔
یُوحنّا 20:14 UCV
اُس دِن تُم جان لوگے کہ میں اَپنے باپ میں ہُوں، اَور تُم مُجھ میں ہو، اَور مَیں تُم میں۔
یُوحنّا 21:14 UCV
جِس کے پاس میرے اَحکام ہیں اَور وہ اُنہیں مانتا ہے وُہی مُجھ سے مَحَبّت کرتا ہے، اَور وہ میرے باپ کا پیارا ہوگا اَور مَیں بھی اُس سے مَحَبّت رکھوں گا اَور اَپنے آپ کو اُس پر ظاہر کروں گا۔“
یُوحنّا 22:14 UCV
تَب یہُوداہؔ (یہُوداہؔ اِسکریوتی نہیں) نے کہا، ”لیکن، اَے خُداوؔند، کیا وجہ ہے کہ حُضُور آپ خُود کو ہم پر ظاہر کریں گے لیکن دُنیا پر نہیں؟“
یُوحنّا 23:14 UCV
یِسوعؔ نے جَواب میں فرمایا، ”اگر کویٔی مُجھ سے مَحَبّت رکھتا ہے تو وہ میرے کلام پر عَمل کرےگا۔ میرے باپ اُس سے مَحَبّت رکھیں گے اَور ہم اُن کے پاس آکر اَور اُن کے ساتھ رہیں گے۔
یُوحنّا 24:14 UCV
جو مُجھ سے مَحَبّت نہیں رکھتا وہ میرے کلام پر عَمل نہیں کرتا۔ یہ کلام جو تُم سُن رہے ہو؛ میرا اَپنا نہیں بَلکہ میرے باپ کا ہے جِس نے مُجھے بھیجا ہے۔
یُوحنّا 25:14 UCV
”یہ ساری باتیں مَیں نے تمہارے ساتھ رہتے ہویٔے کہیں۔
یُوحنّا 26:14 UCV
لیکن وہ مددگار، یعنی پاک رُوح، جسے باپ میرے نام سے بھیجے گا، تُمہیں ساری باتیں سِکھائے گا اَور ہر بات جو مَیں نے تُم سے کہی ہے، یاد دِلائے گا۔
یُوحنّا 27:14 UCV
مَیں تمہارے ساتھ اَپنی سلامتی چھوڑے جاتا ہُوں۔ میں اَپنی سلامتی تُمہیں دیتا ہُوں۔ جِس طرح دُنیا دیتی ہے اُس طرح نہیں۔ چنانچہ دِلوں کو پریشان نہ ہونے دو اَور خوفزدہ نہ ہو۔
یُوحنّا 28:14 UCV
”تُم نے مُجھے یہ کہتے سُنا، ’میں جا رہا ہُوں اَور تمہارے پاس پھر آؤں گا۔‘ اگر تُم مُجھ سے مَحَبّت کرتے تو خُوش ہوتے کہ میں باپ کے پاس جا رہا ہُوں، کیونکہ باپ مُجھ سے بڑا ہے۔
یُوحنّا 29:14 UCV
مَیں نے ساری باتیں پہلے ہی تُمہیں بتا دی ہیں تاکہ جَب وہ پُوری ہو جایٔیں تو تُم مُجھ پر ایمان لاؤ۔
یُوحنّا 30:14 UCV
اَب مَیں تُم سے اَور زِیادہ باتیں نہیں کروں گا، کیونکہ اِس دُنیا کا حُکمراں آ رہاہے۔ اُس کا مُجھ پر کویٔی اِختیار نہیں،
یُوحنّا 31:14 UCV
لیکن دُنیا کو مَعلُوم ہونا چاہئے کہ میں باپ سے مَحَبّت کرتا ہُوں اَور اُس کے ہر حُکم کی پیروی کرتا ہُوں جِس کا باپ مُجھے حُکم دیتاہے۔ ”اَب آؤ؛ یہاں سے چلیں۔





