YouVersion Logo
Search Icon

گِنتی 34

34
ملکِ کنعان کی سرحدیں
1رب نے موسیٰ سے کہا، 2”اسرائیلیوں کو بتانا کہ جب تم اُس ملک میں داخل ہو گے جو مَیں تمہیں میراث میں دوں گا تو اُس کی سرحدیں یہ ہوں گی:
3اُس کی جنوبی سرحد دشتِ صین میں ادوم کی سرحد کے ساتھ ساتھ چلے گی۔ مشرق میں وہ بحیرۂ مُردار کے جنوبی ساحل سے شروع ہو گی، پھر اِن جگہوں سے ہو کر مغرب کی طرف گزرے گی: 4درۂ عقربیم کے جنوب میں سے، دشتِ صین میں سے، قادس برنیع کے جنوب میں سے حصر ادّار اور عضمون میں سے۔ 5وہاں سے وہ مُڑ کر مصر کی سرحد پر واقع وادیٔ مصر کے ساتھ ساتھ بحیرۂ روم تک پہنچے گی۔ 6اُس کی مغربی سرحد بحیرۂ روم کا ساحل ہو گا۔ 7اُس کی شمالی سرحد بحیرۂ روم سے لے کر اِن جگہوں سے ہو کر مشرق کی طرف گزرے گی: ہور پہاڑ، 8لبو حمات، صداد، 9زِفرون اور حصر عینان۔ حصر عینان شمالی سرحد کا سب سے مشرقی مقام ہو گا۔ 10اُس کی مشرقی سرحد شمال میں حصر عینان سے شروع ہو گی۔ پھر وہ اِن جگہوں سے ہو کر جنوب کی طرف گزرے گی: سِفام، 11رِبلہ جو عین کے مشرق میں ہے اور کِنّرت یعنی گلیل کی جھیل کے مشرق میں واقع پہاڑی علاقہ۔ 12اِس کے بعد وہ دریائے یردن کے کنارے کنارے گزرتی ہوئی بحیرۂ مُردار تک پہنچے گی۔ یہ تمہارے ملک کی سرحدیں ہوں گی۔“
13موسیٰ نے اسرائیلیوں سے کہا، ”یہ وہی ملک ہے جسے تمہیں قرعہ ڈال کر تقسیم کرنا ہے۔ رب نے حکم دیا ہے کہ اُسے باقی ساڑھے نو قبیلوں کو دینا ہے۔ 14کیونکہ اڑھائی قبیلوں کے خاندانوں کو اُن کی میراث مل چکی ہے یعنی روبن اور جد کے پورے قبیلے اور منسّی کے آدھے قبیلے کو۔ 15اُنہیں یہاں، دریائے یردن کے مشرق میں یریحو کے سامنے زمین مل چکی ہے۔“
ملک تقسیم کرنے کے ذمہ دار آدمی
16رب نے موسیٰ سے کہا، 17”اِلی عزر امام اور یشوع بن نون لوگوں کے لئے ملک تقسیم کریں۔ 18ہر قبیلے کے ایک ایک راہنما کو بھی چننا تاکہ وہ تقسیم کرنے میں مدد کرے۔ جن کو تمہیں چننا ہے اُن کے نام یہ ہیں:
19یہوداہ کے قبیلے کا کالب بن یفُنّہ،
20شمعون کے قبیلے کا سموایل بن عمی ہود،
21بن یمین کے قبیلے کا اِلیداد بن کِسلون،
22دان کے قبیلے کا بُقی بن یُگلی،
23منسّی کے قبیلے کا حنی ایل بن افُود،
24افرائیم کے قبیلے کا قموایل بن سِفتان،
25زبولون کے قبیلے کا اِلی صفن بن فرناک،
26اِشکار کے قبیلے کا فلطی ایل بن عزان،
27آشر کے قبیلے کا اخی ہود بن شلومی،
28نفتالی کے قبیلے کا فداہیل بن عمی ہود۔“
29رب نے اِن ہی آدمیوں کو ملک کو اسرائیلیوں میں تقسیم کرنے کی ذمہ داری دی۔

Currently Selected:

گِنتی 34: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy